( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے 3 افسران کے تقرر وتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ادھر سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خاور کمال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خدمات ایف آئی اے سے ایف سی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ گریڈ 19 کے افسر بابر بشیر کو ڈائریکٹر ایڈمن کوہستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور حسین ناصر کو ڈی جی قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کو فوری طور پرچارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سپیشل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خاور کمال کو او ایس ڈی بنادیاگیاہے۔
محکمہ سپیشل سکول ایجو کیشن میں اس تبدیلی کے بعد مرزا نصیرعنایت کو سپیشل سیکرٹری آپریشن محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔