حکومت منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام

14 May, 2020 | 05:09 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوگیا، سبزیاں، پھل اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، لیموں 600 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔

شہر میں منافع خوروں کا راج برقرار ہے، رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیرہو گیا لیکن سبزیوں، پھلوں اورمرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی کمی نہ آسکی۔ شہر میں لیموں 600 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔ مرغی کا گوشت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 249 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری تو پریشان ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ سبزی و پھل فروش بھی حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ سبزی وپھل فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کے لیے سب سے پہلے سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم رمضان کے مبارک مہینے میں قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے شرح سود 5 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو شرح سود میں کمی کی بہت امیدیں ہیں، اس لیے کورونا کے باعث معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بنک شرح سود کو5 فیصد تک لائے۔ شرح سود میں کمی سے ہی کاروبار چل سکتے ہیں۔

میاں انجم نثار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی تاجر اور صنعتکار پریشان ہیں، ایسے میں حکومت کو صنعتیں چلانے کے لیے  ریلیف دینا ہوگا۔

مزیدخبریں