سول ایوی ایشن ملازمین کیلئے خوشخبری

14 May, 2020 | 04:31 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر میں کے ملازمین کے لیے خوشخبری، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو عید ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔        

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے ملازمین کو عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو 18 مئی تک تنخواہ ادا کردی جائے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق عیدالفطر ہے اس لئے یکم جون کے بجائے 18 مئی کو تنخواہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے ایڈوانس تنخواہ دینے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔       

دوسری جانب بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کا خصوصی فلائیٹ آپریشن جاری ہے۔ پی آئی اے نے یورپ کے لئے مزید امدادی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے بارسلونا کے لئے پرواز 17 مئی، لاہور سے فرینکفرٹ کے لئے پرواز 19 مئی جبکہ اسلام آباد سے میلان کے لئے پرواز 22 مئی کو روانہ ہو گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ائیرلائن مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے امدادی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 14 مئی کو پی آئی اے کی پرواز ریاض سے 250 ہم وطنوں کو لیکر کو لے کر خصوصی پرواز لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز مدینہ منورہ سے 250 مسافروں کو لیکر کراچی پہنچے گی، جدہ سے پی آئی اے کی پرواز 18 مئی کو250 پاکستانیوں کو لیکر کو لے کر فیصل آباد کے لئے روانہ ہو گی۔

اسی طرح 21 مئی کو دمام سے اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پرواز پر 250 پاکستانی اسلام آباد پہنچیں گے۔     

مزیدخبریں