(زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ۔ بیرون ملک سے آئی ہوئی طالبات کے ہمراہ اپنے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو ہونے کی نوید سنائی.
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دو روز قبل واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں ہیں۔ ان کے ہمراہ دیگر مسافر بھی پاکستان پہنچے ہیں۔پاکستان پہنچنے سے قبل اداکارہ امریکا میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ ان کی پاکستان واپسی سے متعلق وڈیو اپیل اور دیگر پیغامات سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر چلے تھےجس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔
لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا جو دو روز قبل ہی امریکہ سے لاہور پہنچیں اور پی سی ہوٹل میں ٹہری ہوئی ہیں ۔ان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے ۔اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر میرا بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کی منفی ہونے کی رپورٹ پی سی ہوٹل میں موجود دیگر طالبات جو امریکہ سے واپس آئی ہیں ان کے ساتھ ویڈیو بنا کر بتائی ۔
گزشتہ دنوں امریکہ سے سٹی فورٹی ٹو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ پاکستا ن آکر مرنا چاہتی ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک کی سٹار کو وطن واپس لائے ۔اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔
میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتے ہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔