ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس، تاجر آمنے سامنے، انارکلی بازار میں ڈرامائی صورتحال

پولیس، تاجر آمنے سامنے، انارکلی بازار میں ڈرامائی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ایس او پیز کیخلاف ورزی ' ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے انارکلی بازار کو بند کرایا تو تاجر یونین بھی حرکت میں آگئی ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی دھواں دھار پریس کانفرنس, تاجروں کے شدید ردعمل اور پولیس' ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بعد انارکلی بازار کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔
انارکلی بازار میں دن بھر ڈرامائی صورتحال رہی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ انارکلی بازار کو بند کرایا تو تاجریونین بھی حرکت میں آگئی ۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے تاجر قائدین کے ہمراہ دھواں دھار پریس کانفرنس کی۔مرکزی صدر اشرف بھٹی نےکہا کہ انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں تاجروں کی معاونت کی بجائے 'زبردستی دوکانیں بند کراکے تاجران کا معاشی قتل کررہی ہے۔پریس کانفرنس کے بعد تاجران نے دوبارہ بازار کھلوا دیا۔
انارکلی بازار کے تاجروں اور انتظامیہ کے مابین تناو کے بعد اے سی سٹی تبریز مری اور ڈی ایس پی صوبہ خان پولیس کی نفری کے ہمراہ انارکلی بازار پہنچے'' انارکلی بازار یونین آفس میں مرکزی صدر اشرف بھٹی'تاجر قائدین ' پولیس اور ضعلی انتظامیہ کے افسران کا مشترکہ اجلاس ہوا۔  ایس او پیز پر عمل درآمد پر اتفاق کرنے کے بعد انارکلی بازار کھول دیا گیا۔
انارکلی بازارکی تاجر یونین' پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مابین بچوں اور 'بزرگوں کو دوکانوں میں داخلے کی اجازت نہ دینے اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا.

واضح رہے کہ 11 مئی کو  پنجاب  حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں ہفتے کے چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات دکانیں اور عام بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی تھی.
تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی تو شہریوں اور دکانداروں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز بری طرح نظرانداز کر دیئے گئے، انار کلی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، اندرون شہر مارکیٹ، رنگ محل، اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹوں کے تاجروں اور خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی، بازارواں میں رش کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بازراوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔