جوہر ٹاؤن (زین مدنی ) ترکی کا'' گیم آف تھرونز'' کہلانے والا تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل پاکستان میں نشر کیے جانے کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہاؤں کو چھورہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی جانب سے بھی تاریخی ہیرو پر بین الاقوامی سطح کی ڈرامہ سیریل بنانے کی خبرسامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کا'' گیم آف تھرونز'' کہلانے والا تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل پاکستان میں نشر کیے جانے کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہاؤں کو چھورہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی جانب سے بھی تاریخی ہیرو پر بین الاقوامی سطح کی ڈرامہ سیریل بنانے کی خبرسامنے آئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامور مصنف خلیل الرحمان قمرنے کہا ہم نے اسلامی تاریخ کے ایک بڑے ہیرو سے متعلق سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں اس حوالے سے مختلف کتابوں کا مطالعہ کررہا ہوں اور ایک ہفتے میں لکھنے کا آغاز کردوں گا۔ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ''میرے پاس تم ہو'' کی ٹیم ایک بار پھراکٹھی ہونے جا رہی ہے، خلیل الرحمان قمرکے مطابق وہ پروڈکشن ہاؤس سکس سگما اسے پروڈیوس کرے گا جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہوں گے۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مرکزی کردار ہمایوں سعید ادا کریں گے، یہ سیریل بڑے پیمانے پرانٹرنیشنل اسٹینڈرڈکومد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی جس کا نام فی الحال نہیں بتایا جاسکتا۔ ہم سب ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے اعلان کریں گے۔ یہ سیریل ایک بہت بڑے نام پربنائی جا رہی ہے اور ہمارے کام کو ہرمسلمان سراہے گا۔
خلیل الرحمان نے کہا کہ اس میں کسی قسم کا فکشن شامل نہیں ہوگا۔ ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' کے مصنف نے مزید کہا یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ہیروزکو نئی نسل کے سامنے متعارف کروائیں جنہیں علم نہیں کہ ان کے وہ کون تھے اوراس کے بجائے دوسرے حتیٰ کہ دشمن ممالک کے ہیروزکا تعارف ان سے کروایا جارہا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے فکرمند ہوں، یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے اس لیے حالات کو مد نظر رکھنا ہوگا، ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے ۔