ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس ہم سب کیلئے ایک آزمائش ہے: احسن خان

کورونا وائرس ہم سب کیلئے ایک آزمائش ہے: احسن خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم رو ڈ (زین مدنی ) ورسٹائل فنکار احسن خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس  ہم سب کے لیے ایک آزمائش ہے، تمام ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگز کا سلسلہ تھم گیا ہے، ہنگامی بنیاد پر کی جانے والی عید کی درجنوں فلموں کی شوٹنگز ملتوی ہوگئیں، کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل قریب میں سینما گھروں کا کیا بنے گا۔

  اداکار احسن خان کا دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے کہنا تھا کہ پوری دنیا لاک ڈاؤن میں ہے، کسی خاص طبقے کا اس سے تعلق نہیں ہے، کورونا کی صورت میں ہماری زندگیوں میں ایک بہت بڑا چیلنج سامنے آیا ہے، جو اس سے پہلے کبھی نہیں آیا، دنیا بھر کے انسانوں نے کبھی ایسی خطرناک اور جان لیوا وبا کا سامنا نہیں کیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ رَبّ العزت نے ہمیں کچھ دکھایا ہے، رَبّ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں بندوں کو آزماتا ہوں،  کورونا ہم سب کی آزمائش ہے، ہم اس پریشانی سے کس طرح نکلتے ہیں، یہ ہم سب پر منحصر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹیلی ویژن ڈرامے جو پہلے سے مکمل تھے، وہ آن ایئر ہیں اور فرصت میں ناظرین انہیں دیکھ رہے ہیں۔ احسن خان نے کہا کہ ٹی وی شوز وغیرہ کی ریکارڈنگ کم ہو رہی ہے، کچھ فنکار رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھنا ہے۔

علاوہ ازیں  احسن خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر  ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ” ارطغرل غازی“ کے فنکاروں  پرتنقید  کرنے والوں کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”میں جانتاہوں کہ پاکستان میں لوگ سوچتے ہیں کہ یہاں اداکاروں پر تنقید کرنا اور انہیں جج کرنا ٹھیک ہے، کم از کم ارطغرل کی کاسٹ اور فنکاروں کو تو بخش دیں، یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے نہایت شرمناک ہے ہم ہوتے کون ہیں ان کے ساتھ یہ سب کرنے والے؟

Sughra Afzal

Content Writer