( سٹی 42 ) ورلڈ کپ سے قبل لیگ سپنر شاداب خان فٹ ہوگئے، ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے لیگ سپنر شاداب خان کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں اور وہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ شاداب خان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ ایک ہفتے سے شاداب خان انفرادی طور پر ٹریننگ کررہے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل شاداب خان بھی دورہ انگلینڈ سے قبل ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے۔