ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کی سٹریٹ لائٹس کو ڈیجٹلائز کرنیکا فیصلہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کی سٹریٹ لائٹس کو ڈیجٹلائز کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کی سٹریٹ لائٹس کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ، کارپوریشن اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں سٹریٹ لائٹس ایپ کی تیاری کےابتدائی معاملات طےپاگئے،2 لاکھ 46 ہزار 635سٹریٹ لائٹس پوائنٹس کو ڈیجٹلائز کیاجائےگا۔

 تفصیلات کے مطابق شہرکی مرکزی شاہراہ ہویا ملحقہ سڑک، اب سٹریٹ لائٹس رہیں گی روشن، سٹریٹ لائٹس کی ڈیجٹلائزیشن کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکیساتھ معاملات طےپا گئے، پی آئی ٹی بورڈ سٹریٹ لائٹس ڈیجٹلائزیشن کیلئےاینڈرائیڈایپ تیار کرے گا۔ مال روڈ اور ایبٹ روڈکی سٹریٹ لائٹس کوابتدائی طورپر ڈیجٹلائز سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، شہرکی 214 شاہراہوں پر عید سے قبل سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو مکمل کرنےکی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے

ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹرمجتبی پراچہ نےسٹریٹ لائٹس ڈیجٹلائزیشن منصوبے پر کام کی اجازت دیدی، انکا کہنا تھا کہ جدید دور میں 214 شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس کوہیومن ریسوس سے مانیٹرنگ کرنا خاصا مشکل کام ہے ڈیجٹلائزیشن سسٹم کے تحت کس شاہراہ پر کتنی سٹریٹ لائٹس نان فنکشنل ہیں فوری پتا چلایا جاسکے گا۔ کروڑوں کی مالیت سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوتی ہے لیکن ذرا سی تکنیکی خرابی کےباعث بند رہتی ہیں، سٹریٹ لائٹس کو ڈیجٹلائز کرنے سے خراب لائٹس کوفوری تبدیل اورمرمت کرنے کےامور سے براہ راست اعلی حکام بھی آگاہ ہونگے۔

Shazia Bashir

Content Writer