ریلوے سٹیشن پناہ گاہ لاہور آنیوالے مسافروں کیلئے کھول دی گئی

14 May, 2019 | 04:57 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ریلوے سٹیشن پناہ گاہ لاہور آنیوالے مسافروں کیلئے کھول دی گئی، پناہ گاہ میں رمضان المبارک میں مسافروں کو سحری و افطاری بھی کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آنے والے غریب اورمستحق مسافروں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہر میں پانچ مقامات پر شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں جہاں دوسرے شہروں یا دیہات سے آنیوالے مسافروں کو مفت رہائشی اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔  ریلوے سٹیشن پناہ گاہ کا دورہ کرنے والی طالبات اور شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کا اقدام قابل ستائش ہے، ریلوے سٹیشن پناہ گاہ کے انچارج عارف صدیقی نے بتایا کہ یہاں ایک سو چونسٹھ افراد کے قیام کی گنجائش ہے۔

لاہور میں داتا دربار، لاری اڈہ، بادامی باغ، ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے سٹیشن پر بنائی گئی پناہ گاہیں مسافروں کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں