پی پی172 ن لیگ کا قلعہ، تنظیم سازی میں سینئر کارکنان کو ترجیح دیں گے: مرزا جاوید

14 May, 2019 | 04:48 PM

Shazia Bashir

سٹی42: رکن صوبائی اسمبلی مرزاجاوید کی لیگی کارکنان سےمیٹنگ، کہتے ہیں کہ پی پی ایک سوبہترمیں رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کی مشاورت سے جلد تنظیم سازی مکمل کریں گے۔

اڈاپلاٹ رائیونڈمیں لیگی کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ پی پی172 مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے اوریہاں پرتنظیم سازی کے حوالے سے سینیئرکارکنان کوترجیح دی جائے گی۔ ایم پی اے مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل دورمیں پارٹی کا ساتھ دینےوالوں کوپارٹی عہدے دیے جائیں گے اور اس سلسلےمیں کارکنان کیساتھ مشاورتی میٹنگزکرناشروع کردی ہیں، اس موقع پرمیاں اشعر، ندیم علی، مرزاجمیل، صادق خان اورمنظورعلی سمیت دیگرکارکنان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں