میاں بیوی کی لڑائی میں دربدر ہونیوالا معصوم بچہ ماں کے حوالے

14 May, 2019 | 04:41 PM

Shazia Bashir

سٹی42: میاں بیوی کی لڑائی میں معصوم بچہ دربدر ہو گیا، خاتون کی درخواست پر بچہ ماں کے حوالے، بچے کا والدہ کیساتھ جانے سےانکار، زبردستی پر چیخ و پکار، جسٹس فاروق حیدر کی والد کو گارڈین کورٹ سے رجوع کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارکی جانب سے خاتون وکیل ارم طارق پیش ہوئیں، درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ شیخوپورہ کے رہائشی علی شیرعرف احمد نے بیوی فرحت کوگھر سےنکال کر بچہ شاہ زین چھین لیا۔  ڈھائی سالہ بچے کو ماں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بجے کو باپ کی تحویل سے لےکرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے، بچے کے باپ نےکہا کہ بیوی کو طلاق دے چکا ہوں۔

اس نے بچہ خود میرے حوالے کیا بچہ بھی ماں کے پاس نہیں جانا چاہتا، میں بچے کی بہتر پرورش کررہا ہوں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد بچےکو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس فاروق حیدرنےریمارکس دیئےکہ دنیامیں بچےکی ماں سے زیادہ کوئی بہتر پرورش نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں