جعلی شادیوں کا کیس، چینی باشندوں نے درخواست ضمانت دائر کردی

14 May, 2019 | 02:14 PM

Sughra Afzal

(جمال الدین) پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے مبینہ طور پر جسم فروشی کرانیوالے چینی باشندوں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی، عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ عامر رضا  کی عدالت میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا، اب ملزمان نے اپنے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں، ملزمان میں ہونگ فا یان، لبنگ لیو، شونجیا لیو، بو وانگ، جونگزی، فینگ زینو یان، زینگ گینگ، شین ہونگ لی، زوا زنگرین شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق چائینز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کیساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے اور ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا کرتے تھے جبکہ ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں انہیں جھوٹے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں