(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل بنچ نےخادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر 10 مئی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرلی گئی ہے، عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو5،5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2018میں خادم حسین رضوی سمیت 90 سے زائد افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے انھیں 30 دن تک نظر بند کیا گیا تھا ۔