صوبائی وزیر اطلاعات نے معروف گلوکارہ کی سُن لی

14 May, 2019 | 12:16 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کینسر میں مبتلا گلوکارہ ہیر سنگھار کا علاج کروانے کی حامی بھرلی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے ہیر سنگھار کا علاج سرکاری سطح پر کرواؤں گا۔

گلوکارہ ہیر سنگھار جو چھ ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں انہوں نے گلوکار ناصر بیراج کے توسط سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری کو سرکاری سطح پر علاج کروانے کی درخواست دی، جس پر سید صمصام بخاری نے ہیر سنگھار کا علاج سرکاری سطح پر کروانے کی حامی بھرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرکے ہیر سنگھار کا علاج سرکاری سطح پر کروائیں گے۔

مزیدخبریں