وزیر داخلہ کا ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد پہلا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

14 May, 2018 | 11:39 PM

عطاءسبحانی
Read more!

فخر امام: وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز سپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری، انہوں نے  کہا  کہ حملہ کے وقت موجود سکیورٹی اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کروں گا,عیادت کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:میاں نواز شریف کی احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال آمد

ویڈیو پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے انہیں نئی زندگی دی، پاکستان کی عوام اور عالمی رہنمائوں نے یکجہتی اور نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو زرداری سمیت عیادت کے لئے آنے والی سیاسی شخصیات کا بھی شکرگزار ہوں۔

اس خؒبر کو ضرور پڑھیں:وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، سروسز ہسپتال میں زیرعلاج

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ کے وقت موجود سکیورٹی اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے جان پر کھیل کر ملزم کو گرفتار کیا، نارووال کے ڈاکٹرز کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی،انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کے لئے پبلک سیکٹر ہسپتال کا چناؤ کیا، سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز اور بیٹی نرسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزیدخبریں