وقارگھمن:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہیں کہ نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، سب یہ باتیں پہلے کر چکے ہیں، نواز شریف کو صرف نشانہ بنایا جارہا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔
پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی نئی بات نہیں کی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی یہی بات کی تھی، نامعلوم نادان دوستوں نے بیان کو پڑھا ہی نہیں صرف پراپیگنڈہ کیا۔ نوازشریف کو ناکام کرنے کے لئے تیسرا ہربہ استعمال کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے، اب ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک جرنیل مجاہدین بنائے، دوسرا انہی کو دہشت گرد قرار دے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف نے میاں نوازشریف کے بیان کی تردید نہیں کی بلکہ یہ کہا کہ بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے، دو دن میں سارا شور بیٹھ جائیگا اور پھر سب کہیں گے کہ نوازشریف نے بات سچ کی، میڈیا کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ خبر ایسے چلائیں ویسے چلائیں۔