نوازشریف کا بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے: میاں محمود الرشید

14 May, 2018 | 10:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

وقار گھمن:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نوازشریف میر جعفر ہیں، انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ سابق فوجیوں کو بھی پکڑا جائے جنہوں نے بیان دیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹوں سے عوام سخت اضطراب کا شکار ہیں۔نوازشریف کے بیان سے صف ماتم بچھی ہوئی ہے، وہ کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، اب چھپا نہیں۔ نوازشریف کا بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے۔

انہوں ے مزید کہا کہ یہ سب غداری کے زمرے میں ہے، وہ میر جعفر اور صادق ہیں۔مودی کی زبان بول رہے، ملک کو تنہا کرنا چاہتے ہیں ,آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے ساتھ سابق فوجیوں کو بھی پکڑا جائے جنہوں نے بیان دیا۔نوازشریف قوم سے معافی مانگیں۔

مزیدخبریں