ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر ، چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ

پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر ، چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکا پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر پر نوٹس، عارضی طور پر کام سے روک دیا۔ اپنی فلائٹ لیٹ ہونے پر ایم ڈی پی آئی اے سے وضاحت مانگ لی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں استفار کیا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ آپ ہمارے پرچم کی جگہ کسی جانور کی تصویر لگانا چاہتے ہیں۔ بتائیں جہاز کی دم پر کس جانور کی تصویر آویزاں کررہے ہیں؟

یہ بھی دیکھیں: 

ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے جہاز پر قومی جانور مارخور کی تصویر لگا رہے ہیں۔ جس پر ثاقب نثار نے سوال کیا کہ کیا آپکو پتا ہے کہ ایک جہاز پر کتنی رقم صرف ہوگی، جس پر ایم ڈی نے بتایا کہ ایک جہاز پر تصویر لگانے کیلئے تقریبا 27 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپکو شاید معلوم نہیں ایک جہاز پر 34 لاکھ خرچ ہونگے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ جمع کروائی جائے، اسٹیکر لگانے کا ٹھیکا کس کو دیا ہے؟ جسٹس ثاقب نثار نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی بھانجی پی آئی اے میں کیا کررہی ہیں؟ جس پر ایم ڈی پی آئی اے نے جواب دیا کہ میرا کوئی رشتہ دار پی آئی اے میں نہیں ہے۔ دوران سماعت عدالت نے پی آئی اے کو جہازوں پر مارخور کی تصاویر لگانے کا کام عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس نے سماعت کے دوران گزشتہ روز اپنی فلائٹ لیٹ ہونے پر ایم ڈی پی آئی اے سے وضاحت مانگ لی اور پوچھاکہ کیا کہ آپ کو معلوم ہے میں رات کتنے بجے اسلام آباد پہنچا ہوں؟ جس پر ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ آپ سوا ایک بجے پہنچے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: کپتان کی ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کی وجہ بتائیں، ایم ڈی پی آئی اے نے کہا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر دیر ہوگئی۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لوں گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپکی قابلیت کیا ہے؟ ایک اکانومسٹ کا پی آئی اے میں کیا کام ہے؟