کپتان کی ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری

14 May, 2018 | 05:43 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس، عمران خان کی میڈیا ٹیم کو مینار پاکستان کے جلسے کے گیارہ نکات پر مخالفین کے سامنے سخت موقف اپنانے کی ہدایت جاری۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ چیئرمین سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان صاحب سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

 اجلاس میں کپتان نے گیارہ نکات پر اپنا موقف ٹاک شوز میں دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ نکات ہی الیکشن مہم کا حصہ ہیں۔ ٹاک شوز میں حریف جماعتوں کے قائدین کو ٹف ٹائم دیا جائے۔

پڑھنا مت بھولئے:  لیسکو کا رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے پلان مرتب

عمران خان کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیان پر بھی سخت موقف اپنانے کی رہنماوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو ممبئی حملوں کے حوالے سے نوازشریف کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ اجلاس میں شعیب صدیقی، ڈاکٹر مراد راس، اعجاز احمد چودھری، عندلیب عباس، عائشہ چودھری بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں