ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ اور نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی، میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  نئی حکومت  ہی نیا بجٹ پیش کرے گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں رواں مالی سال دوہزارسترہ، اٹھارہ کے ضمنی بجٹ اورنظرثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ کے 31 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف الطاف حسین سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

 کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات کے 55 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ لیگی  رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ  کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت رواں مالی سال برائے 2017-18 کا ضمنی بجٹ پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جوڈیشل ای سٹیمپ پیپر کا پروگرام متعارف کرا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

لازمی پڑھیں: شہباز شریف نے ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا

وزیراعلیٰ  نے پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر شعبہ کو بہتر بنانے پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت علی جان اور ان کی ٹیم  کی کارکردگی کو  سراہا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی بھی تعریف کی۔