ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف ،آن لائن درخواستیں

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف ،آن لائن درخواستیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں  ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔