ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین آج روانہ نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے ردِعمل میں  پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے نے ’رولز آف دی گیم‘ کو تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو سڑکوں پر، ٹرینوں میں بسوں میں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر اور سہولت کاری کے ذریعے اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔