ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھائیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 بھائیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیروکہنہ میں بھائیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں   ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حافظ سعد اللہ، 24 سالہ ابوبکر، 38 سالہ خاتون (گ ش بی بی) زوجہ سعد اللہ اور 13 سالہ (ع ش بی بی) دختر سعد اللہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ اسامہ ولد سیف اللہ اور 10 سالہ طفیل ادریس ولد سعد اللہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے عداوت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کے فوراً بعد تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.