ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد کے تشدد کا شکار ہونیوالے متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان آگیا

بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد کے تشدد کا شکار ہونیوالے متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں دھرم پورہ کے علاقے بیجنگ انڈر پاس پر مسلح افراد کی شہری پر فائرنگ اور تشدد کا معاملہہ، متاثرہ شہری محمد عمران کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

متاثرہ عمران شہری عمران کا کہنا تھا کہ وہ رائیونڈ جارہا تھا کپڑے کا تاجر ہے، ملزمان نے پل کے نیچے گاڑی جب رکی تو فائرنگ کردی ، 2 فائرمجھ پر کیے میں بمشکل بچ گیا سیدھے میرے پر فائرکیے.

3گن مین ملزمان ڈالہ چھوڑ کر فرار ہوئے ، پانچ افراد ایک ڈالے اور دوسرے ڈالے میں بھی دس سے ہندرہ افراد تھے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ گاڑی میں ایک پولیس وردی میں ملبوس اہلکار بھی سوار تھا، پولیس اہلکار کے منع کرنے کے باوجود سکیورٹی گارڈ نے مجھ پر فائر کردیا، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

دوسری جانب   فائرنگ کرنے والے4 ملزم گرفتار ہوگئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا، گاڑی کے مالک کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر سخت کاروائی کی جائے گی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، نقص امن کا باعث کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان نے عمران نامی شہری پرتشدد کیا، سر عام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا، انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائے گا۔