احسن عباسی: عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی امید, عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 14 روپے 15 پیسے سستا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،ایک لیٹر پیٹرول 255.63 روپے سے کم ہوکر 241.47 روپے ہوجائے گا۔
ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 258.64 روپے سے کم ہوکر 249.94 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 258.64 وپے سے کم ہوکر 249.94 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 10 روپے 33 پیسے سستا ،ایک لیٹر لائیٹ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری ملنے کے بعد نئی قیمت پر اطلاق 16 مارچ سے ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 15 روز تک عملدرآمد ہوگا۔