سوئی ناردرن گیس کمپنی سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کا معیاری پریشر برقرار رکھنے میں ناکام

14 Mar, 2024 | 11:25 PM

شاہد سپرا:  رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس پریشر کم رہنے لگا۔کمپریسر کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے کئی گھر گیس سے محروم ہو گئے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سحری و افطاری کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہمی کے لئے شیڈول بنایا گیا ہے تاہم شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے دوران سبھی گھروں میں گیس بیک وقت استعمال ہونے سے گیس کا پریشر  پائپ لائنوں کے ٹیل اینڈز پر کم آررہا ہے۔

سحری  اور افطاری کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر ہونے کی وجہ سے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں بعض صارفین نے کمپریسر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں گیس پریشر ڈاؤن رہتا ہے۔ ایس این جی پی ایل کی جانب سے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کو گیس کنکشن منقطع کرنے اور بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں تاہم سٹاف کے دیگر کاموں میں مصروف رہنے کے سبب کمپریسر استعمال کرنے والے کنزیومرز تک پہنچنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ کمپریسر  جان لیوا حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہزاروں کنزیومر  کو گیس کی کم فراہمی کی شکایات  پیدا ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں