ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوإں کی تعمیرِ نو کا پروجیکٹ افسروں کے سپرد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے شروع کئے ہوئے ہسپتالوں کی تعمیرِ نو  (ری ویمپنگ) کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کام کی نگرانی سرکاری افسروں کو سونپ دی۔ 

سابق نگراں وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں جن ہسپتالوں کی ری ویمپنگ شروع کروائی وہاں کام مکمل کروانے کے لئے لاتعداد وزٹ خود کئے اور کام کی کوالٹی اور رفتار کو بہترین درجہ پر رکھنے کے لئے سخت نگرانی اور مسلسل رہنمائی کی  حکمت عملی پر عمل کیا جس کے نتیجہ میں تمام پروجیکٹ وقت پر اور بجٹ کے مطابق بہترین کوالٹی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ ان کے شروع کئے ہوئے بہت سے پروجیکٹس ابھی زیر تعمیر ہیں۔ موجودہ منتخب وزیر صحت وزارت صحت کو عین اسی طرح چلا رہے ہیں جیسے وہ پہلے ایک مرتبہ اپنی وزارت کے دوران  اسے چلاتے رہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس جمعرات کے روز ہوا۔  اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور ری ویمپنگ کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  خواجہ سلمان رفیق نےشعبہ صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

افسران ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے کام کی خود نگرانی کریں

صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے  اجلاس میں کہا کہ افسران سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود نگرانی کریں۔ مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگارام، ڈی ایچ کیو ساہیوال، ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ، کارڈیالوجی ہسپتال ڈی جی خان، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، نشتر ٹو ملتان اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے۔

اجلاس میں سید واجد علی شاہ، آغا نبیل، عبدالحق بھٹی، حماد الرب و دیگر افسران نے شر یک ہوئے۔  متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ بھی دی۔