سٹی42: مذہب اسلام کے مشہورمخالف ڈچ رائٹر اور سیاستدان گیرٹ ولڈر نیدرلینڈ کے وزیراعظم بننےکی کوشش سے دستبردار ہو گئے۔ ولڈر کی پارٹی کو ان کے وزیراعظم بننے کے لئے قریب ترین سیاسی ایجنڈا رکھنے والی نیشنلسٹ سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔
گیرٹ ولڈر نے گزشتہ برس غزہ جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہونے والے انتخابات میں ڈرامائی کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن میں گیرٹ ولڈر کی جماعت فریڈم پارٹی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار تھی تاہم گیرٹ ولڈر کو اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ولڈر کو وزارت عظمیٰ کے لئے مطلوبہ حمایت نہ ملنے میں ان کے اسلام مخالف خیالات کا بھی کردار ہے۔
نیدرلینڈ میں گزشتہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات مین ولڈر کی پارٹی فریڈم پارٹی کو پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں تو مل گئی تھیں لیکن دراصل یہ ایک سپلٹ مینڈیٹ ہے اور کسی بھ پارٹی کے لئے دوسری پارٹیوں کے اشتراک کے بغیر حکومت بنانے میں کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اب حکومت سازی کے لیےتین جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
گیرٹ ولڈر کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ دائیں بازوکی کابینہ بنے جو سیاسی پناہ اور امیگریشن کو کم کرے۔