وقاص احمد : لاہور کی چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے سپاہ کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر م کی جانب سے ٹریفک پولیس سٹاف کے لئے افطاری کا اہتمام مے آبشار سینٹر میں کیا گیا تھا۔
ایس پی سٹی شہزاد خان بھی افطاری میں شریک ہوئے۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران نے افطاری کے وقت چوراہوں پر ڈیوٹی کرنے میں مصروف ٹریفک وارڈنز کے ساتھ جا کر افطاری کی۔
ایس پی سہیل فاضل نے گلبرگ،ایس پی صدر ملک اکرام اللہ نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ سرکل آفیسر مغل پورہ محمد اشفاق نے مغلپورہ چوک میں روزہ افطار کیا،۔ ڈی ایس پی شاہدرہ نے نیازی شہید چوک، ڈی ایس پی ڈیفنس اسرار احمد نے ڈیفنس موڑ میں روزہ افطار کیا۔سرکل آفیسر اچھرہ محمد اعظم نے اچھرہ پل،ڈی ایس پی فرخ رئیس فوٹریس چوک میں روزہ افطار کیا،
عمارہ اطہر نے افطاری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے وقت گھر والوں سے دور ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کےساتھ ساتھ عبادت بھی کررہے ہیں، ہم سڑکوں پرموجود ہیں تاکہ شہری حفاظت کے ساتھ گھروں کو پہنچ کر اپنی فیملیز کے ساتھ روزہ افطار کریں۔ ہمارے کام کا مقصد شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ مجھے فورس کے ساتھ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے۔