پی ایس ایل نائن؛  ملتان سلطانز   پشاور زلمی کو روند کر فائنل میں پہنچ گئے

14 Mar, 2024 | 08:42 PM

سٹی42: پی ایس ایل نائن کے پہلے کوالیفائر میں  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل نائن فائنل کے لیے ڈائریکٹ کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم پشاور کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل فائنل  تک رسائی حاصل کی ہے۔  گزشتہ سال ملتان سلطانز کو  فائنل میں لاہور قلندرز سے شکست ہوئی تھی۔
 پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے یہ ہدف آسانی سے  19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
بابر اعظم کے سست رفتار 46 رنز بھی ٹیم پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکے۔ملتان سلطانز کے نوجوان اوپنر یاسر خان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان محمد رضوان 15، سنچریز میکر عثمان خان 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی 20 اووروں میں صرف  147 رنز بنا پائے تھے۔ ملتان سلطانز کو فائنل میں پہنچنے کے لئے 7.5  رنز فی اوور کی رفتار سے کھیلنے کا آسان ٹاسک مل گیا تھا۔ پشاور زلمی کے اوپنر صٓئم ایوب اور کپتان بابر اعظم سمیت کوئی بھی بیٹر آج تیز رفتار سے رنز بنانے کا ٹاسک پورا نہیں کر سکا۔

بابر اعظم  42 گیندوں سے  46  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹوم کوہلر 24 گیندوں سے  24  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد  دو بدیسی کھلاڑی  روومن پاویل اور پال والٹر ٹیم کو لڑنے کے قابل مجموعہ دینے کی کوشش کی لیکن روومن پاویل 12 رنز بنا کر ہی کرس جورڈن کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

بابر اعظم الیون پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے پہلے ہی اوور میں  وکٹ گنوا بیٹھی تھی، صائم ایوب  4 گیندوں سے ایک رن بنا کر ڈیوڈ ولی کی گیند پر  یاسر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔  صائم ایوب کے بعد  محمد حارث وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ  رہے لیکن وہ بھی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد حسیب اللہ 3 رنز، صائم ایوب 1 رن بنا کر ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔  چار اووروں میں پشاور زلمی نے 30  رنز بنائے تاہم اس کے بعد زلمی کا رن ریٹ بڑھنے کی بجائے مزید گرتا چلا گیا۔  زلمی نے 11 اووروں میں  3 وکٹیں گنوا کر صرف  76 رنز بنائے تھے۔  رن ریٹ تیز بنانے کی کوشش میں  مزید دو ٹاپ بیٹر  بابر اور ٹوم کوہلر بھی آؤٹ ہو گئے۔ عامر جمال نے صرف ایک رن بنایا، پال والٹر ور لوک ووڈ  14,14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 4 اووروں میں صرف  16 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ افتخار احمد نے دو اووروں میں  صرف 9 رنز دیئے تاہم انہین وکٹ کوئی نہیں ملی۔  محمد علی کو دو اوروں میں 13  رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی، عباس آفریدی کو  2  اووروں میں  21  رنز کے عوض ایک وکٹ ملی۔ کرس جورڈن  4 اوورز میں  28 رنز دے کر  2 وکٹیں لے گئے، ڈیوڈ ولی  4  اووروں میں  31  رنز دے کر  ایک وکٹ نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ خوش دل شاہ جنہیں آج کے میچ میں شامل کیا گیا  2  اووروں میں  20 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ گرا سکے۔

بابر کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

 ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز  سے  ٹاس جیت کر خود  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کے پوائنٹس ٹیبل پر  ٹاپ  پہنچنے والی دو ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج پہلے  کوالیفائر میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ کا ٹاس تھوڑی دیر پہلے ہوا جو  پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جیت لیا۔ بابر اعظم نے آج خلافِ معمول ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

 آج  کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم  دوسرے کوالیفائر" الیمنیٹر ون"  میں جیتنے والی ٹیم سےمقابلہ کرے گی۔

ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا جبکہ جیتنے والی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے کے لئے آج کا میچ ہارنے والی ٹیم کو شکست دینا ہو گا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں خوش دِل شاہ  کی شمولیت

ملتان سلطانز کے کیپٹن محمد رضوان نے میچ شروع ہونے سے پہلے بتایا کہ آج کے میچ کے لئے انہوں نے طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ  کو اپنی پلیئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ، محمد رضوان 

مزیدخبریں