ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب شہریوں پر سرکاری آٹا چھیننے کا پرچہ کٹ گیا

Punjab Atta snached, Chohang Police Station, Poor People booked in flour snatching case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور  میں سرکاری آٹے کے تھیلے چھین کر لے گئے۔ پولیس  نے 36 تھیلے چھیننے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔   

سرکاری اندادی سکیم کے آٹے کا ٹرک لوٹنے کا واقعہ لاہور کے نواحی علاقہ چوہنگ کے  چوہنگ کی آبادی گوپے راہ آبادی میں ہوا۔ 

 پولیس نے اصغر پٹواری کی مدعیت میں جو مقدمہ درج کیا اس میں بتایا گیا ہے کہ ناملوم افراد آٹا کے 36 تھیلے چھین کر لے گئے۔  پولیس نے ایف آئی آر  میں 12  "نامعلوم افراد "کے خلاف چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائی ہیں۔

اس واقعی کی ویڈیو بھی بن گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عام شہری سرکاری آٹا کے ٹرک پر چڑھ کر آٹا کے تھلے اٹھا رہے ہیں اور جس کے ہاتھ تھیلا آ جاتا ہے وہ اسے لے کر نکل جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں آٹا لوٹنے میں مصروف افراد کی تعداد 12 سے کئی گنا زیادہ دیکھی جا سکتی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ صرف  12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ 

 انویسٹیگیشن پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کے لئے آبادی گوپے راہ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 اس مقدمہ کے اندراج سے علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔