پنجاب کے 3 ماہ کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار

14 Mar, 2024 | 07:57 PM

حسن علی: حکومت پنجاب نے صوبے کے 3 ماہ کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لیں۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے  کی تجویز پیش کی، اس کے علاوہ سڑکوں کیلئے 48 ارب 55 کروڑ 91 لاکھ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 35 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص رکھنے، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 17 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ ، پبلک بلڈنگز کیلئے 12ارب 13 کروڑ، ایگریکلچر کیلئے 5 ارب 34 کروڑ، لوکل گورنمنٹ کیلئے 18 ارب 24 کروڑ، پی اینڈ ڈی کیلئے 21 ارب 23 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن کیلئے 23 ارب 50 کروڑ، پرائمری اینڈ سیکنڈری کیلئے 14 ارب 41 کروڑ روپے، اریگیشن کیلئے 8ارب10 کروڑ، گورنینس اینڈ آئی ٹی کیلئے 12 ارب 99 کروڑ، واٹرسپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے 7 ارب، ہائیرایجوکیشن کیلئے 3 ارب، انڈسٹریز کیلئے 6 ارب 47 کروڑ، انرجی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ، ٹرانسپورٹ کیلئے ایک ارب 90 کروڑ، انوائرمنٹ کیلئے 2 ارب 79کروڑ، وائلڈ لائف کیلئے 2 ارب 76 کروڑ، فاریسٹری کیلئے ایک ارب 70 کروڑ، اوقاف کیلئے ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔

 صوبے بھر میں سپورٹس کیلئے ایک ارب 19 کروڑ، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئے 2 ارب 5 کروڑ، پاپولیشن ویلفیئر کیلئے ایک ارب 30 کروڑ، ایمرجنسی سروسز کیلئے ایک ارب 50 کروڑ، لائیوسٹاک کیلئے ایک ارب 25 کروڑ، سوشل ویلفیئر کیلئے 50 کروڑ، سپشل ایجوکیشن کیلئے 50 کروڑ2 لاکھ،ٹورازم کیلئے 40 کروڑ، ہیومن رائٹس کیلئے 90 کروڑ، ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے 30 کروڑ، مائنز اینڈ منرلز کیلئے 60 کروڑ، انفارمیشن اینڈ کلچر کیلئے 24 کروڑ، فشریز کیلئے 49 کروڑ، لیبر کیلئے 20 کروڑ، فوڈ کیلئے 19 کروڑ اور آرکیالوجی کیلئے 28 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں