اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

14 Mar, 2024 | 07:52 PM

اشرف خان : ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر ہوگئے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر ہوگئے ۔ 

 سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر مجموعی طور پر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،ملکی مجموعی  زرمبادلہ ذخائر 8 مارچ  تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ 

مزیدخبریں