ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سال سےتعلیم سے محروم ایان اور انابیہ کی تعیلم کا خرچ ڈاکٹر عاصم حسین اٹھائیں گے

Ayan and Nabia, Doctor Asim Hussain, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے خالہ کی ڈانٹ ڈپٹ کے سبب گھر چھوڑنے والے بچوں کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم نے  دو روز قبل گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ سے ملاقات  کے دوران یہ اعلان کیا کہ ان بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات کے اخراجات وہ اٹھائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے   اپنے فلاحی ادارہ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کیلئے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان  کیا۔ بارہ سالہ ایان اور گیارہ سالہ انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ دیا جائے گا ۔اسکول کی جانب سے دونوں بچوں ککی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائے جائیں گے۔ ایان اور انابیہ 2020 میں  کووڈ کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جاسکے۔  بارہ سالہ ایان جماعت دوم جبکہ گیارہ سالہ انابیہ نے جماعت اول تک تعلیم حاصل کر سکے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بچوں کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے ۔