ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان؛ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار

بلوچستان؛ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک :  بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کردی۔ 

این آئی ایچ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پولیو وائرس کا شکار ڈھائی سالہ بچہ 2024 کا پہلا پولیو کیس ہے۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیوکا کیس13 سال بعدسامنے آیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 22فروری کوبخاراورکمزوری کی شکایت پر بچےکےٹیسٹ کرائےگئے۔ بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔