ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے، یاسمین راشد

Yasmin Rashid, Anti Corruption Punjab Cases, City42, May nine attacks cases, Bani PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کی 9 مئی حملوں کے مقدمات میں ملوث رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے اپنے خط میں کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔

یاسمین راشد نے اپنے خط میں کہا کہ ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہے۔عدالتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔   انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔  ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جارج شیٹ پیش کر دی- واضح رہے کہ یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی کچھ روز پہلے خط لکھا تھا۔ یاسمین راشد کی دو ہفتے پہلے 9 مئی حملوں کے ایک مقدمہ میں ضمانت منظور ہو گئی تھی تاہم ان پر کئی مقدمات ہیں جن میں ان کی ضمانت ابھی نہیں ہوئی۔

یاسمین راشد پر پنجاب کی وزیر صحت کی حیثیت سے ٹھیکے دینے کے عمل میں  بدعنوانی کے متعدد الزامات ہیں۔  اینٹی کرپشن کی جانب سے اربوں روپے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز اسمتعامل کے مقدمات بھی بنائے گئے  ہیں اور کئی انکوائریاں جاری ہیں۔