سٹی42: میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی میں اپنے حلف کے موقع پر گرفتاری کے خدشہ کے باعث کسی متبادل رہنما کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سنی اتحاد کونسل کو اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مشورہ دے دیا ۔
سنی اتحاد کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کا تقررعمل میں لایا جائے گا ۔ میاں اسلم اقبال کے پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیں گے تو اپوزیشن لیڈر کو ہٹا کر انہیں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری دے دی جائے گی۔
میاں اسلم اقبال نے اپنے خلاف مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کے باعث خود متبادل اپوزیشن قیادت کی تجویز دی ہے۔