این اے 81 گوجرانوالہ؛ ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کے بعد لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار

14 Mar, 2024 | 05:43 PM

زاہد اقبال رانا :  گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ کا میاب قرار پائے۔ 

این آے 81 کے نتائج کو ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرہ نے چیلنج کیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ری کاؤنٹنگ میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ 3197ووٹ سے کا میاب قرار پائے، دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا نے ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے حمایت یافتہ آزاد بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ 

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیابی پر لیگی کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ 

واضح رہے کہ8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز 7 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رانا بلال اعجاز نے1 لاکھ17 ہزار 7 سو 17 ووٹ لے کر میدان مارا تھا، جبکہ ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے 1 لاکھ 9 ہزار 9 سو 26  ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں