ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سحرو افطار میں زیادہ تلی ہوئی چیزوں سے گریز کیا جائے،ماہرین غذائیت کا مشورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حمنہ نثار)رمضان کے   آتے ہی پکوڑے ، سموسے اور  کچوریاں کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہےجس سے ہم بیمار ہوجاتے ہیں ،رمضان اور صحت ساتھ ساتھ  برقرار رکھنے کیلئے ماہرین غذائیت نے مشورے دے دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں ہر گھر میں سحر اور افطار میں مرغن غذائیں تیار ہوتی ہیں , یہی وجہ ہے کہ شہری بیمار ہوجاتے ہیں۔

 اس حوالے سے ماہر  طب نیوٹریشن آویز علی کہتی ہیں کہ سحرو افطار میں زیادہ تلی ہوئی چیزوں سے گریز کیا جائے ، کھانوں کو اسٹیم اور کم تیل میں پکا کر کھانا زیادہ مفید ہے، مایونیز کا استعمال کم کریں ۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ رمضان میں فریش جوسز کا استعمال زیادہ بہتر ہے، بلڈپریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کو گریپ فروٹ کا جوس پینا چاہئے ۔

نیوٹریشن آویز علی  کا کہنا ہے کہ رمضان میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کو کھانوں میں زیادہ احتیاط کرنا چاہئے ۔