عابد چودھری : انچارج انویسٹی گیشن پولیس نے ملت پارک کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سالوڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ساہل عرف سالو اور اس کا ساتھی شہزاد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے پاس سےشہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، تقریباً 6 لاکھ نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان نےدوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی کیمرون اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
لاہور؛ پولیس کی کارروائی، سالوڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار
14 Mar, 2024 | 03:21 PM