ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نےحسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، ضمانت منظور

 احتساب عدالت نےحسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، ضمانت منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشر احسن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ضمانت بھی منظور کر لی۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں حسن، حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی پر سماعت ہوئی،ریفرنسز میں مفرور حسن اور حسین نواز احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو سرنڈر کر دیا۔

 ابتدائی سماعت کے دوران معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسن نواز، حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح دوسری عدالت میں مصروف ہے، وہ 12 بجے تک پیش ہوں گے،جج ناصر جاوید نواز رانا نے کہا کہ حسن نواز، حسین نواز کو عدالت نے آج تک ہی ریلیف دیا ہے، دونوں آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔

 احتساب عدالت اسلام آباد نے حسن نواز، حسین نواز کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا، وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہونے پر حسن نواز، حسین نواز اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران قاضی مصباح نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ کتنے کیسسز ہیں؟

 جواب میں قاضی مصباح نے کہا کہ تین ریفرنسز ہیں اور تینوں میں ہم نے درخواستیں دائر کر دی ہے، تین میں سے دو ریفرنسز میں بریت کے دو فیصلے ہائیکورٹ سے آئی ہے، ایک ریفرنس میں احتساب عدالت نمبر دو نے ہی بریت کا فیصلہ دیا تھا، ٹرائل کے بریت کے فیصلے کو نیب نے چیلنج کیا تھا اور بعد میں اپیل واپس لے لی۔

 قاضی مصباح کا مزید کہنا تھا کہ ایون فیلڈ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت ہو چکی، العزیزیہ ریفرنس میں ان کے والد کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بریت دی تھی، فلیگ شپ میں نواز شریف کو ٹرائل کورٹ نے بری کیا تھا۔

 وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ کل کی سماعت پر میرے موکل کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے حسین نواز سے استفسار کیا کہ آپ کب تک پاکستان ہیں؟ جواب میں حسین نواز نے کہا کہ ابھی فی الحال میں پاکستان ہی ہوں،

 بعدازاں احتساب عدالت نے حسین نواز اور حسن نواز کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کر لی۔

  حسین نواز اور حسن نواز نے کل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی،عدالت نے پاناما ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا سٹیٹس بھی ختم کردیا۔

  خیال رہے کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز 7 سال بعد وطن واپس پہنچے تھے، احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔