جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شجر کاری مہم کی ہدایات کردیں،مارچ میں ہر ٹیچر اور طالبعلم ایک ایک پودا لگائے گا۔بچوں کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر انکے نام کی تختی بھی لگائی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے شجر کاری مہم کی ہدایات کردیں، مارچ میں ہر ٹیچرایک پودا لگائے گا۔ تیسری کلاس اور اوپر کی کلاس کا ہر بچہ بھی ایک پودا لگانے کا پابند ہو گا۔ پنجاب بھر میں تین لاکھ کے قریب اساتذہ ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد بچے بھی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔یوں ایک کروڑ تین لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ بچوں کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر انکے نام کی تختی بھی لگائی جائے گی۔