رمضان المبارک: پھل بدستور مہنگے،انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں  ناکام

14 Mar, 2024 | 11:25 AM

سٹی 42:رمضان المبارک  میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ,انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں بھی ناکام رہی.
سیب سرکاری قیمت 330، بازار میں 400روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔
کیلا سرکاری قیمت 190،مارکیٹ میں 250روپے درجن میں فروخت ہونے لگا۔
انار بدانہ سرکاری قیمت 700،بازار میں 1000روپےکلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
امرود 5روپے مہنگا،سرکاری قیمت 215،بازار میں 280روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔
کینو سرکاری قیمت 300،بازار میں 450روپے درجن میں فروخت کیا جانے لگا۔
کھجور ایرانی سرکاری قیمت 505 جبکہ بازار میں 620روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں