وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

14 Mar, 2024 | 11:15 AM

Imran Fayyaz

 ( اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

مزیدخبریں