ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع،شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی

ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع،شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔پولنگ کا عمل 9 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔

 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا رکن منتخب ہونے کے بعد چھوڑی گئی سینیٹ کی 6 نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب آج  ہورہا ہے، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

 اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں ہوگا۔6 نشستوں پر نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

 اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

 بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

 سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔