ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا  گیا

 منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا  گیا
کیپشن: Farah Gogi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت  سامنے آ ئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا ۔  فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ 

 عدالت نے فرح گوگی کے اشتہار جاری کر کے کہ اسے 30 دن کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ زرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے،فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف  ہوا ہے۔ ایف آئی اے کا انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔