ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا حاضرسروس اور شہید ملازمین کی فیملیوں کو انعامات دینےکاحکم

آئی جی پنجاب کا حاضرسروس اور شہید ملازمین کی فیملیوں کو انعامات دینےکاحکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حاضرسروس ملازمین اور شہید ملازمین کی فیملیوں کو انعامات دینےکاحکم دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے حاضرسروس اور شہید ملازمین کی فیملیوں کو انعامات دینےکاحکم دیاہے۔قائداعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل لینے والے ملازمین کی فیملیوں کو انعامات دینے کا حکم دیا۔،مراسلہ کے مطابق فی کس3لاکھ کے حساب سے 94 لاکھ کی رقم تقسیم کی جائے گی۔سال 2014سے2022کے دوران شہید و غازی افسران و ماڈلز کو انعامات دئیے جائینگے۔7شہدائے کی فیملیوں اور 17حاضر سروس ملازمین کو 94لاکھ کیش انعام تقسیم کیا جائے گا۔رحیم یار خان پولیس کے اے ایس پی صادق آباد ذیشان شفیق صدیقی کو پی پی ایم 3لاکھ کیش انعام دیا گیا۔
انسپکٹر منظور احمد بہاولپور پی پی ایم 3لاکھ نقد انعام اور لیاقت علی شیخوپورہ کیو پی ایم 5لاکھ انعام دیا گیا۔سال 2017کے دوران آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کیو پی ایم کو 5لاکھ نقد انعام دیا گیا۔ڈی پی او اٹک زاہدنواز مروت کیو پی ایم 5لاکھ نقد انعام دیا جائے گا۔ایس پی عتیق طاہر پوٹھوہار ڈویڑن راولپنڈی پی پی ایم 3لاکھ کیش انعام دیا۔سید عابد عباس ایس پی بٹالین کمانڈر پی سی ٹو روات راولپنڈی پی پی ایم 3لاکھ کیش انعام دیا۔سال 2018 اے ایس آئی اللہ دتہ شہید سی ٹی ڈی بہاولپورکیو پی ایم 5لاکھ کیش انعام دیا۔ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب صادق آباد رحیم یار خان کیو پی ایم 5لاکھ کیش انعام دیا ۔انسپکٹر غلام دستگیررحیم یار خان پی پی ایم کو 3لاکھ  نقد انعام دیا ۔جبکہ سب انسپکٹر فاروق حسنات سرگودھا کیو پی ایم 5لاکھ نقد انعام دیا گیا ۔سال 2021 شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد سہیل،شہیدہیڈکانسٹیبل شاہدنذیرکیلئے 5،5انعام دیےاور شہید ہیڈ کانسٹیبل گلزار علی،شہید کانسٹیبل محمد سلیم کی فیملیوں کیلئے 5،5 لاکھ انعام دیے گئے جبکہ شہید کانسٹیبل محمد صدام کے اہل خانہ کیو پی ایم پانچ، پانچ لاکھ نقد انعامات دیے۔


 

Ansa Awais

Content Writer