حمزہ شہباز کا پاکستان واپس آتے ہی بڑا فیصلہ

14 Mar, 2023 | 02:12 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  اور حمزہ شہباز  نے لاہور سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہےکہ   مریم نواز  اور حمزہ شہباز  آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،حمزہ  شہباز دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، حمزہ شہباز  پی پی 146 اور  پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ حمزہ شہباز  کے  وکلا  نے  ان کےکاغذات نامزدگی  تیار کرلیے ہیں۔

خیال رہےکہ  پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے پی پی 173 سے کا غذات جمع کرائے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی دعوت دی ہے، مریم نواز  نے اس حلقے سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

مزیدخبریں