عامر رضا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بلاآخر اپنی تیسری کوشش میں وہ ریلی نکالنے میں کامیاب ہوہی گئے جس کا چرچا اُن کے حواری اس انداز میں کرتے تھے کہ جیسے ایک ایسی ریلی نکالی جائے گی جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی ابھی چند دن پہلے ہی ایک انصافی بھائی سے بات ہورہی تھی تو انہوں نے کہا کہ خان ایک ایسی ریلی نکالے گا کہ جس کی مثال نہیں دی جاسکے گی میں نے حیرت میں گُم ہوکر پوچھا کہ کیا یہ ریلی ججز بحالی تحریک کی نواز شریف کی ریلی سے بھی بڑی ہوگی؟ تو جواب ملا کیا بات کرتے ہو بے نظیر کی 1988 والی لاہور ریلی یا استقبال سے بھی بڑی ریلی ہوگی ۔
1988 میں محترمہ بے نظیر بھٹو جب جلاوطنی کے بعد لاہور پہنچی تو لاکھوں افراد نے اُن کا استقبال کیا تھا میں بھی ان استقبال کرنے والوں میں شامل تھا سر ہی سر تھے تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی جنرل ضیا الحق کا طوطی بولتا تھا وی سخت مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تھے اس کے باوجود وہ انسانی سمندر کی لہروں کے سامنے بن نہیں باندھ سکے تھے میں اور میرا چھوٹا بھائی احس رضا بھی اس انسانی ریلے کے گواہ ہیں جو مارشلائی قوتوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا اسریلے کے دوران ہمیں انارکلی بازار کے فٹ پاتھ پہ کھڑے منو بھائی بھی ملیے اُن کے ساتھ گپ شپ کی تو اُن کا ایک جواب بہت لاجواب تھا کہ اب مرشلا لائ کو جانے اور بھٹو خاندان کو آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا اور الیکشن میں ایسا ہی ہوا بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں ۔
اس کے بعد بات کرلیتے ہیں ججز بحالی تحریک کی جو نواز شریف نے پایا انجام تک پہنچائی اس مرتبہ بھی ایک مارشل لاء ایڈمنسٹیٹر جنرل پرویز مشرف سامنے تھا میری خود کی ڈیوٹی قذافی سٹیڈیم کے فیروز پور روڈ پر تھی ہو کا عالم تھا کرفیو جیسا ماحول تھا موبائل فون بند تھے ایک جانب سے رائڈر ڈی وی لیے آتا تو پیغام ملتا وہاں بھی ایسی ہی صورتحال ہے لگتا نہیں تھا کہ میں نواز شریف نکلیں گے ماڈل ٹاون پولیس کے گھیرے میں تھا کوئی گھروں سے نکلے کو تیار نہیں تھا ٹی وی پر بھی خاموشی کے مناظر دکھائے جارہے تھے لیکن پھ اچانک کیا ہوا کہ میاں نواز شریف ایک پرائیویٹ گاڑی میں اپنے گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ماڈل ٹاون سے کلمہ چوک تک صرف چند گز کے فاصلے نے وہ کمال کیا کہ ساری پابندیاں ختم ہوگئیں کلمہ چوک میں مسلم لیگی کارکنان کا قبضہ ہوا تو مسلم ٹاون کی جانب سے خواجہ سعد رفیق نوجوانوں کو لیکر پہنچ گئے پھر کیا تھا جہاں کرفیو تھا وہاں سیاسی نعرے بازی جاری تھی شاہدرہہ پہنچتے پہنچتے یہ طوفان ایسا بڑھا کہ گوجرنوالہ تک لوگ ہی لوگ تھے اور یوں وقت کا حکمران جھک گیا اور اسے ججز کو بحال کرنا پڑا
اب بات کرلیتے ہیں عمران خان کی اُس ریلی جسے یار دوست اپ لیلی کہہ رہے ہیں دو مرتبہ کے التواء کو دفعہ 144 کے سر منڈھنے والوں کو بتایا گیا کہ اب انتظامیہ نہیں روکے گی جو ریلی میں جانا چاہے گا جاسکتا ہے لیکن اس آزادی کا فائدہ بھی عمران خان کے سوشل میڈیائی یوٹیوبرز بھی نہ اٹھا سکے زمان پارک سے نکلنے والی ریلی آغاز سے ہی مایوس کُن تھی تین سے چار سو کے قریب افراد تھے دھرم پورہ تک تو اس ریلی کے حالات بہت پتلے تھے اس لیے گڑھی شاہو میں اس ریلی کو روکا گیا لوگوں کو بلایا گیا سرکلر روڈ پر اندرون لاہور کے تماشبین بھی اس ریلی میں شامل ہوگئے اور یو تقریباً دو ہزار کا مجمع تھا جو عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کے ارد گرد جمع ہوا لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں سے دو ہزار کی پرسنٹ ایج نکالیں تو یہ کچھ بھی نہیں تھا ان میں بھی دوسرے علاقوں سے آئے افراد کی مجموعی تعداد لاہور سے نکلنے والے افراد سے کم تھی ۔
کم تعداد کے پیش نطر ہی ریلی کو داتا دربار نہ لیجانے کا فیصلہ کیا گیا عمران خان صاحب کا بند گاڑی کے اندر سے ہی خطاب کرایا گیا جو اُن کے چارماہ سے روزانہ کیے جانے والے خطاب سے کچھ مختلف نہیں تھا مایوسی ہی مایوسی تھی ریلی کو قبل ازوقت ختم کیا گیا اور خان صاحب عازمِ زمان پارک ہوئی یا یوں کہہ لیں پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا ، پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان جس خوف کے بت کو توڑنا چاہتے تھے وہ اس میں ناکام رہے 2017 میں اُن کے ایک کیئے گئے ٹویٹ کو بھی وائرل کیا گیا جس مین انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر خطاب کرنے کو بزدلی قرار دیا تھا زرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کی تنظیم سے سخت ناراض ہیں ریلی کا وہ امپیکٹ نہیں بنا جو وہ بنانا چاہتے تھے چار ماہ کی خودساختہ اپنے گھر میں نظر بندی کے بعد جو امیدیں باندھی گئیں تھی وہ توٹ گئیں سچ پوچھیں تو لوٹ کے بدھو گھر کو آئے والا معاملہ نظر آرہا تھا ۔
اب عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے لیکن شائد جس گیارہ اکتوبر کے جلسے کا وہانتظار کررہے ہیں وہ انہیں یہاں بھی نہیں ملے گا اتوار کو پی ایس ایل کا فائنل میچ ہے جس کے باعث انتطامیہ انہیں شائد جلسے کی اجازت بھی نہیں دے گی یوں سیاسی ماحوال میں عمران خان جس معجزے کے منتظر ہیں اس کی امیدیں روز بروز مدہم ہوتی جارہی ہیں ان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا اس پر اب ایک بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔
عمران خان کی مقبولیت کا بُت پاش پاش
14 Mar, 2023 | 12:54 PM